عالمی مالیاتی فنڈز نے پاکستان کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ قسط ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔
پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کی یہ تیسری قسط ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 37 ماہ کے موجودہ قرض پروگرام کا آغاز ستمبر 2024 میں کیا تھا۔ ای ایف ایف پروگرام کی پہلی ایک ارب ڈالر کی قسط ستمبر 2024 میں اور دوسری ایک ارب ڈالر کی قسط مئی 2025 میں مل چکی ہے۔






