پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی، مہنگائی کا دباؤ عارضی ہے، آئی ایم ایف

0
437

عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات اور تباہ کن سیلاب کے باوجود پاکستانی معیشت میں استحکام پیدا ہوا ہے اور مہنگائی کا دباؤ عارضی نوعیت کا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے قرض پروگرام کے تحت زیادہ تر اہداف کامیابی سے حاصل کیے ہیں جس سے مجموعی معاشی کارکردگی میں بہتری آئی۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ مالیاتی کارکردگی مضبوط رہی اور پرائمری سرپلس 1.3 فیصد تک پہنچا جو مقررہ ہدف کے مطابق ہے۔ سیلاب کے بعد خوراک کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بنا، تاہم ادارے کے مطابق یہ دباؤ مستقل نہیں رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک سال میں 9.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر ہوگئے ہیں اور آئندہ سالوں میں مزید اضافے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے دو سالہ معاشی کارکردگی اور رواں مالی سال کی معاشی پیش گوئیاں بھی جاری کی تھیں جن کے مطابق اس سال معاشی ترقی کی شرح 3.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، بیروزگاری 8 فیصد سے کم ہو کر 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ 2026 میں ٹیکسوں کا حصہ 16.3 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا