سڈنی حملے پر پاکستان کا اظہارِ افسوس، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم

0
559

پاکستان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بونڈی بیچ پر یہودیوں کی مذہبی تقریب کے دوران دو مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 37 کے قریب زخمی ہو گئے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں خاص طور پر یہودی برادری کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم پاکستان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ سڈنی میں ہونے والے المناک دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے آسٹریلوی وزیراعظم، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی خالص برائی اور انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے، اور پاکستان کو اس خطرے کا روزانہ سامنا ہے، اسی لیے ہم آسٹریلوی عوام کے دکھ اور تکلیف کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا