فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیبیا کے فوجی سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
620

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا، جہاں پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو لیبیا پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے لیبیا کے کمانڈر ان چیف خلیفہ حفتر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، صلاحیت سازی اور تربیتی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیبی کمانڈر خلیفہ حفتر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا