اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ سے جسٹس طارق جہانگیری کا نام اور تصویر ہٹا دی گئی

0
656

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ سے جسٹس طارق جہانگیری کی تصویر اور نام غائب کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویب سائٹ پر جسٹس طارق جہانگیری کے پروفائل میں موجود تمام معلومات ہٹا دی گئی ہیں، جس کے بعد ان کی شناخت اور موجودگی کی تفصیلات آن لائن دستیاب نہیں رہیں۔

یہ اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا اور وزارت قانون کو انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ویب سائٹ سے نام اور تصویر ہٹانے کے بعد عدالتی ریکارڈ میں بھی متعلقہ تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ قانونی حلقوں میں اس اقدام کو احتیاطی قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا