ماسکو میں کار بم دھماکا، روسی فوج کا سینئر جنرل ہلاک

0
909

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کا ایک سینئر جنرل ہلاک ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا ماسکو کے ایک رہائشی علاقے میں اس وقت ہوا جب ایک گاڑی کے نیچے نصب بم پھٹ گیا۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت لیفٹیننٹ جنرل فانیل سارواروف کے طور پر ہوئی ہے، جو روسی جنرل اسٹاف میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

روسی تفتیشی اداروں نے واقعے کو قتل کی واردات قرار دیتے ہوئے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ایک منظم اور ٹارگٹڈ حملہ تھا، جبکہ ابتدائی طور پر بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم تاحال کسی فریق نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے، اور حالیہ مہینوں میں روس کے اندر سیکیورٹی خدشات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا