اسلام آباد: بلوچستان میں پانچ کاروباری گروپس نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیشرفت ماڑی منرلز اور گلوبا کورمنرلز کے جوائنٹ وینچر معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے۔
معاہدے کے تحت گلوبا کورمنرلز لمیٹڈ چاغی میں سونے اور تانبے سمیت معدنیات کی تلاش اور سرمایہ کاری کرے گی۔ سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ معدنی ترقی سے ملک میں امن، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔





