پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو حکومت تیار ہے، غیر آئینی مطالبات قبول نہیں:شہباز شریف

0
514

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لیے مکمل طور پر آمادہ ہے، تاہم غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ کسی قسم کا ڈائیلاگ ممکن نہیں۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی میں متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ جائز اور آئینی نکات پر مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین کو ایوان میں بھی بات چیت کی دعوت دی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ آج پی آئی اے کی نجکاری کا اہم دن ہے، جس کے لیے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے بھرپور محنت کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ بولیاں سربمہر لفافوں میں موصول ہوئیں اور پورا عمل براہِ راست دکھایا جا رہا ہے۔ اگر بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا تو اس سے ملکی معاملات میں بہتری آئے گی۔ نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے اس حوالے سے شاندار کاوشیں کیں، جبکہ پورے عمل کو شفاف بنانا انتہائی ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن ہونے جا رہی ہے، جس کا دوبارہ کابینہ کے سامنے آنا بھی لازم ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ فیلڈ مارشل کو کے ایس اے میں کنگ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازا گیا، جس سے پوری قوم کی عزت میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا