کرک: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکار شہید

0
450

ڈیرہ اسماعیل خان: کرک کے علاقے گرگری دامی بانڈہ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس موبائل میں آگ بھڑک اٹھی۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں شاہد اقبال، صفدر، عارف اور محمد ابرار شامل ہیں، جبکہ ایک اہلکار کی شناخت کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ڈی پی او کرک سعود نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا