موسمِ سرما کی چھٹیوں میں نجی اسکول کھولنے پر مکمل پابندی

0
280

لاہور: موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران نجی اسکولوں کو کھولنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق تعطیلات کے دوران اسکولوں میں کسی بھی قسم کی تعلیمی یا غیر تعلیمی سرگرمی کی اجازت نہیں ہو گی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں اسکول کا لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ جرمانہ عائد کرنا بھی شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا