فیلڈ مارشل عاصم منیر کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کے مؤثر ماہر قرار

0
510

اسلام آباد: برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدلتے عالمی نظام میں ایک مؤثر اسٹریٹجک رہنما کے طور پر ابھرے ہیں، جبکہ موجودہ عالمی سیاست نے مڈل پاورز کے لیے ایک نیا مگر پیچیدہ دور شروع کر دیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق مڈل پاورز کے لیے موجودہ عالمی پیش رفت خاصی مشکل ثابت ہو رہی ہے، تاہم فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز میں شمار ہوتے ہیں۔ جریدے نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر رسمی سفارتی انداز کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگی پاکستان کے عسکری سربراہ نے دکھائی۔

جریدے کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مڈل پاورز کے لیے ایک کامیاب کثیر الجہتی اسٹریٹجسٹ کی واضح مثال ہیں اور پاکستان کی سفارتکاری کو مڈل پاور ڈپلومیسی کی کامیاب مثال قرار دیا گیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے ساتھ بیک وقت روابط میں متحرک رہی، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تیزی سے بدلتی عالمی سیاست میں پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بدلتے عالمی ماحول میں پاکستان کی سفارتکاری مؤثر انداز میں آگے بڑھی، ٹرمپ کے ساتھ بروقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ کارگر ثابت ہوا، جس کے باعث پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی اور بھارت کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

فنانشل ٹائمز نے مزید کہا کہ بھارت کے لیے مڈل پاور کا کردار توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا، کیونکہ وہ بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے سفارتی انداز سے ہم آہنگ نہ ہو سکا، جس کے نتیجے میں بھارت کو مڈل پاور حکمتِ عملی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا