امریکی ریاست پنسلوانیا میں نرسنگ ہوم آتشزدگی کا شکار

0
392

پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پنسلوانیا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کی ترجمان رتھ ملر نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی افراد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے تھے، جس کے باعث صورتحال تشویشناک ہو گئی۔

بکس کاؤنٹی کے عہدیدار جم او میلی کے مطابق نرسنگ ہوم کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پنسلوانیا اور نیو جرسی کی مختلف ایجنسیاں مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا