اسلامی یونیورسٹی میں تیندوا داخل

0
352

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تیندوا داخل ہونے کے بعد انتظامیہ نے تمام یونٹس بند کر دیے اور وائلڈ لائف اور پولیس کو طلب کر لیا۔

ترجمان کے مطابق تیندوا یونیورسٹی کے اندر جھاڑیوں میں دیکھا گیا جس سے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر یونیورسٹی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور سرچ آپریشن کے دوران جانور کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، جبکہ گشت اور ٹریپرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے پرسکون رہنے، افواہوں سے گریز اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا