بلوچستان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک

0
504

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ یہ دہشت گرد متعدد تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا