قائداعظمؒ کی بصیرت اور عزم ہر نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں:مریم نواز

0
577

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بصیرت اور عزم آج بھی ہر دل میں مشعلِ راہ ہیں اور ہر نسل کیلئے سبق آموز حیثیت رکھتے ہیں۔

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظمؒ کی عظمت، حکمت، محنت اور دانائی قابلِ تقلید ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ محمد علی جناحؒ وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے منتشر قوم کو یکجا کیا اور اپنی بے مثال قیادت سے مسلمانوں کی تقدیر بدل دی۔ ان کی جدوجہد اور اصول آج بھی قوم کیلئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے محمد نواز شریف کی قیادت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مدبرانہ قیادت، محنت اور بے پناہ قربانیاں قوم کیلئے قابلِ فخر ہیں۔ قائداعظمؒ نے پاکستان بنایا جبکہ محمد نواز شریف نے پاکستان کو سنوارا۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف نے ہر دور میں قوم کو دہشت گردی اور معاشی مشکلات سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا قائداعظمؒ کا خواب ایٹمی دھماکوں کے ذریعے حقیقت میں بدلا۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے، معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت کی۔ پنجاب حکومت، محمد علی جناحؒ کی تعلیمات اور محمد نواز شریف کے تجربے کی روشنی میں عوامی فلاح کے فیصلے کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ نے قوم کو آزادی دی اور محمد نواز شریف نے قوم کو سہولت، امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ قائداعظمؒ کی تعلیمات اور محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ہمیشہ روشن اور مضبوط رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا