قائداعظم کے افکار آج بھی قومی رہنمائی کا سرچشمہ ہیں:سہیل آفریدی

0
456

قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے افکار آج کے قومی چیلنجز کے تناظر میں بھی مکمل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم محض نعرے نہیں بلکہ ایک مؤثر اور منصفانہ طرزِ حکمرانی کی بنیاد ہیں۔ نظریۂ پاکستان ایک ایسی ریاست کا تقاضا کرتا ہے جو انصاف، خودداری اور عوامی فلاح پر مبنی ہو۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے نظریۂ پاکستان کو فلاحی ریاست کے عملی تصور سے جوڑا اور ان کی سیاست کا محور قائداعظم کا تصورِ ریاست اور قومی خودمختاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کا تحفظ ہی قومی استحکام کی ضمانت ہے۔

وزیراعلیٰ نے بھارت کی انتہا پسند سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ثابت کر دیا ہے کہ قیامِ پاکستان ایک ناگزیر تاریخی فیصلہ تھا، جبکہ بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں پر مظالم عالمی ضمیر کے لیے ایک کھلا سوال ہیں۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت قائداعظم کے اصولوں کو عملی طور پر حکمرانی کا حصہ بنا رہی ہے، جہاں شفافیت، میرٹ اور عوامی فلاح کو حکومتی ترجیحات میں اولیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی، میرٹ اور سماجی انصاف کے بغیر کوئی ریاست مضبوط نہیں ہو سکتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا