پی ٹی آئی سے بات چیت ملک کے مفاد میں نہیں:کامران ٹیسوری

0
558

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات چیت نہ کی جائے کیونکہ یہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

یہ بات انہوں نے مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایسے لوگ مذاکرات کو نہیں مانتے اور اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے، آج بھی اسلام آباد پر چڑھائی کا سوچتا ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جس طرح بھارت سے جنگ جیتی گئی، اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لیں گے، معرکہ معیشت کے لیے ہم تیار ہیں۔ پاکستان خطے میں اہم ترین ملک بن چکا ہے اور اسلام آباد طاقت کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب میں محافظ کا کردار ادا کر رہا ہے۔

کامران ٹیسوری نے فیلڈ مارشل کی دوٹوک پالیسی اور بہترین عسکری حکمت عملی کو ملک کی ساکھ اور اعتماد کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو دہائیوں بعد یہ شفاف طریقے سے ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے افغانستان کے معاملے میں بھی دوٹوک پالیسی اختیار کی اور دنیا کو انتہا پسندی کے خلاف واضح پیغام دیا۔

اس سے قبل گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا