ساؤتھ ایشین گیمز جو 23 سے 31 جنوری تک لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، اب ممکنہ طور پر اگلے سال 2027 تک ملتوی ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 2026 میں شیڈول اٹلی ونٹر گیمز، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز سمیت دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی وجہ سے ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ تاہم گیمز کے مستقبل کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے۔
یاد رہے کہ آخری بار 2019 میں نیپال نے ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کی تھی، جس کے بعد کوویڈ-19 اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ گیمز ملتوی رہے۔





