لاہور: حکومت پنجاب نے آن لائن اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے منظم گروہوں کے خلاف کارروائی کا اختیار سی سی ڈی (کاؤنٹر ڈکپٹ) کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کے پیشِ نظر کیا گیا کہ آن لائن وارداتوں کے ذریعے شہری اپنی زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہو رہے ہیں اور تنخواہ دار و کاروباری طبقہ آسانی سے نشانہ بن رہا ہے۔
سی سی ڈی ان ملزمان کے خلاف بھرپور ایکشن کرے گی، جنہوں نے شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان سمیت بے شمار آن لائن فراڈ کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنا رکھے ہیں۔ قانونی کارروائی کے تحت ان ملزمان کی جائیداد بھی قرق کی جائے گی۔
حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سی سی ڈی کے منشیات فروشوں کے حالیہ کامیاب آپریشن کے بعد کیا ہے تاکہ شہریوں کو آن لائن اور الیکٹرانک فراڈ سے محفوظ بنایا جا سکے۔





