یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی داخلے پر پابندی

0
416

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

محسن نقوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے کیپٹل اسمارٹ سٹی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے کے لیے جامع پلان طلب کیا۔

وزیر داخلہ اور وزیر مملکت طلال چودھری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ڈیجیٹل وال پر شہر کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔ محسن نقوی نے کنٹرول روم میں سپیشل چائنیز ڈیسک پر سکیورٹی سرویلنس کا معائنہ بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا