قومی کرکٹر نے اہلیہ کو طلاق دیدی

0
313

قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ طویل غور و فکر اور مسلسل اختلافات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی مسائل گزشتہ برسوں سے حل طلب رہے، جس کے بعد باہمی طور پر راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی کرکٹر نے مداحوں اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے، پرانی تصاویر یا مواد دوبارہ استعمال نہ کیا جائے اور ثانیہ اشفاق کو اب ان کی اہلیہ قرار نہ دیا جائے۔

عماد وسیم نے واضح کیا کہ ذاتی معاملات پر منفی یا غیر مناسب تبصرے کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے اور ان کی مکمل ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے تین بچے ہیں۔ گزشتہ برس عماد وسیم سے منسوب بعض ذاتی نوعیت کی خبریں بھی منظرِ عام پر آئی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا