نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورۂ چین پر بیجنگ پہنچ گئے

0
318

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورۂ چین کے لیے بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس دورے کے دوران اسحاق ڈار اہم سفارتی مصروفیات انجام دیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار اتوار کے روز چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ ساتویں چین۔پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 ویں سال کے آغاز کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے اس موقع پر 2026 کے دوران مختلف مشترکہ اقدامات اور یادگاری سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ دورہ پاکستان اور چین کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا