فیکٹری ایریا کے علاقے میں گھریلو ناچاقی کے باعث 30 سالہ خاتون اقراء کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والے ملزم شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ اور اے ایس پی ڈیفنس بریرہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جبکہ مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ملزم کے خلاف مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔





