نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیو ہائی شنگ سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے 20ویں اجلاس کے چوتھے پلینم کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، پارٹی ٹو پارٹی روابط، علاقائی صورتحال اور سی پیک منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر دونوں ممالک مشترکہ تقریبات کا انعقاد کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار ساتویں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان کے مطابق بیجنگ پہنچنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔
اسی سلسلے میں نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔





