نکاح کے بعدنشہ آور مٹھائی کھانے سےدلہا بےہوش، دلہن اور اس کے رشتہ دار پیسےلیکر فرار

0
405

سرگودھا کے علاقے قصبہ مٹھہ لک میں شادی کا جھانسہ دے کر دلہا کو لوٹنے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس کا نکاح کروایا گیا، مٹھائی تقسیم کی گئی اور بعد ازاں اسے نشہ آور مٹھائی کھلا دی گئی، جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گیا۔ ہوش میں آنے پر دلہن، اس کا مبینہ بھائی اور رشتہ کروانے والی خاتون موقع سے فرار ہو چکے تھے۔

دلہا کے مطابق اس نے شادی کرانے کے عوض ایک لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ نکاح کے لیے 20 ہزار روپے ادا کیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن، اس کے مبینہ بھائی عمر حیات اور رشتہ کروانے والی خاتون شاہدہ پروین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فراڈیوں کے گروہ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا