وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

0
124

وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور امریکی اقدامات پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔

امریکی کارروائی کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے جبکہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حملوں کے بعد وینزویلا کی تیل برآمدات مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہیں، جس سے ملکی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل اعلان کر چکے ہیں کہ اقتدار کی منتقلی تک امریکا وینزویلا کے معاملات خود چلائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے تیل کے ذخائر کو امریکی تحویل میں لیا جائے گا اور امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا میں کام شروع کریں گی۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بیان دیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر امریکا میں سال 2020 میں فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔ ان کے مطابق مادورو کو ایک “انتہائی پُرکشش پیشکش” بھی کی گئی تھی۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ گیم نہیں کھیلتے، وہ جو کہتے ہیں، کرکے دکھاتے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے انکشاف کیا ہے کہ وینزویلا میں کیے گئے امریکی فوجی آپریشن میں 150 سے زائد بمبار اور فائٹر طیاروں نے حصہ لیا، جو حالیہ برسوں کی بڑی فضائی کارروائیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی مبصرین کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس بحران کے ممکنہ عالمی اثرات، خطے کے امن اور عالمی توانائی منڈی پر پڑنے والے اثرات پر بھی غور کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا