بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

0
471

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرائی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق میاں بیوی 45 منٹ تک اکٹھے رہے، ملاقات گزشتہ روز جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بھی عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات جیل قوانین کے مطابق کرائی گئی تھی۔

بشری بی بی کے وکیل کی جانب سے ضروری سامان بھی جیل انتظامیہ نے وصول کیا، جس میں کمبل، گرم کپڑے، میوہ جات اور کھجوریں شامل تھیں۔ملاقات اور سامان کی فراہمی جیل قوانین اور حفاظتی پروٹوکول کے مطابق عمل میں آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا