اسلام آباد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل دہشتگرد گرفتار کرلیا: سی ٹی ڈی بلوچستان

0
652

کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک اہم دہشت گرد ساجد احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات اور سی ٹی ڈی بلوچستان کے ڈی آئی جی اعزاز گورایہ نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ساجد احمد اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہے اور پنجگور سے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کر رہا تھا۔

اعزاز گورایہ کے مطابق ساجد احمد سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد نشر کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ ایک اور دہشت گرد جہانزیب مہربان کو بھی گرفتار کیا گیا، جو ریکی اور رقم فراہم کرنے میں شامل تھا، جبکہ جہانزیب نے ایک اور 18 سال کے لڑکے کو اپنے ساتھ شامل کیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ساجد احمد یونیورسٹی آف تربت میں بھی پڑھاتا رہا اور اس کی بھابھی بھی کالعدم تنظیم کی کارروائیوں میں ملوث تھی۔ مزید کارروائیوں کے دوران دہشت گرد بیزل اور خاران کے رہائشی سرفراز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ پورے صوبے میں پولیس کی عملداری موجود ہے اور ہر ضلع میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ادارے کی شاخیں قائم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا