۔9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا کی موجودگی کی تصدیق

0
872

پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے پشاور میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق ویڈیوز کی تصدیقی رپورٹ تیار کر لی، جس میں سہیل آفریدی کی ویڈیوز میں موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی ثابت ہو گئی ہے۔ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے یہ تجزیہ پشاور پولیس کی درخواست پر آڈیو ویژول مواد کی بنیاد پر کیا۔

فرانزک رپورٹ پشاور کے تھانہ شرقی کی جانب سے بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود مواد پر مشتمل ہے، جس میں شامل 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، تاہم چند ویڈیوز میں افراد اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہیل آفریدی اور عرفان سلیم سے متعلق دو ویڈیوز میں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے۔ سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو 9 مئی کی ویڈیو میں موجود شخص سے ملا کر تصدیق کی گئی، جس سے واضح ہوا کہ دونوں ایک ہی شخصیت ہیں۔

اسی طرح عرفان سلیم، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی پروفائل تصاویر کا ویڈیوز میں موجود افراد سے موازنہ کیا گیا، جس میں مکمل مطابقت پائی گئی۔

فرانزک لیبارٹری کے مطابق تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیا، جبکہ رپورٹ کی تیاری 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025 کے دوران مکمل کی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے فرانزک رپورٹ طلب کی تھی۔

پشاور پولیس نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق ویڈیوز تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کو ارسال کی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا