پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم کا اڈیالا جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

0
894

راولپنڈی: پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے اڈیالا جیل میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے تین رکنی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اڈیالا جیل پہنچی، جس میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا، جبکہ ٹیم میں شامل جنرل فزیشن نے ان کا مکمل طبی چیک اپ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے عمران خان کے لیے کچھ ادویات تجویز کی ہیں اور طبی معائنے کی تفصیلی رپورٹ جیل انتظامیہ کو ارسال کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا