افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں: وزیر اعظم

0
541

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے، تاہم 2018 کی طرح اس بار بھی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مضبوط روابط کے واضح ثبوت ہیں اور دشمن قوتیں انہیں ہر قسم کے وسائل فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے جید علما کی موجودگی خوش آئند ہے۔ قومی یکجہتی کی آج جتنی ضرورت ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھ کر فیصلے کرنا ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا