باجوڑ کے علاقے ماموند میں بم دھماکا؛ ایک شخص جاں بحق

0
496

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگہ ڈھیرئی سیوئی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ ڈی ایس پی نیاز محمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے میں ملوث عناصر کی تلاش بھی جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا