بجلی صارفین کیلئے بری خبر؛ ایک ماہ کیلئے فی یونٹ 48 پیسے اضافے کا امکان

0
673

بجلی صارفین کے لیے بری خبر سامنے آ گئی ہے، کیونکہ ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی۔

درخواست کے مطابق دسمبر کے دوران 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔ اس دوران بجلی کی پیداوار میں ہائیڈل کا حصہ 18.07 فیصد، مقامی کوئلے کا 13.99 فیصد رہا۔

درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد، قدرتی گیس سے 11.20 فیصد، درآمدی گیس سے 17.24 فیصد جبکہ نیوکلیئر ذرائع سے دسمبر میں 25.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا