پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی دیرینہ خواہش تھی کہ لاہور میں بسنت فیسٹیول دوبارہ منعقد کیا جائے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت فیسٹیول سے متعلق اپنی تمام طے شدہ سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں، جبکہ لبرٹی چوک پر ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پیش آنے والے حملے جیسے بزدلانہ واقعات دراصل خوشیوں، تہواروں اور قومی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ہوتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بسنت فیسٹیول کی بحالی کے لیے ڈیڑھ سال سے مسلسل محنت کی جا رہی تھی اور یہ نواز شریف کی خواہش تھی کہ لاہور کی ثقافتی شناخت کو دوبارہ زندہ کیا جائے۔





