ایران کا میزائل پروگرام مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا: ایرانی وزیر خارجہ

0
400

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام قومی دفاع سے متعلق ہے اور اسے کسی بھی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی نے بتایا کہ مسقط میں امریکا کے ساتھ ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے دوران امریکی وفد سے مصافحہ بھی ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، تاہم امریکی سرزمین پر حملے کا امکان نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ جوہری افزودگی ایران کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بمباری سے بھی ایران کی جوہری صلاحیتوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران جوہری افزودگی کے حوالے سے ایک یقین دہانی پر مبنی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، تاہم دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ بات چیت جلد ہونی چاہیے۔

انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ ایران کا میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات میں شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ ملک کے قومی دفاع کا بنیادی معاملہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا