افغانستان نے دہشت گردوں کو نہ روکا تو نتائج مختلف ہوں گے: حافظ طاہر اشرفی

0
435

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اگر افغانستان نے دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کی تو اس کے نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ سانحہ ترلائی کے خودکش حملہ آور نے افغانستان میں تربیت حاصل کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا افغانستان کے عوام پاکستان کی 40 سالہ مہمان نوازی کو فراموش کر چکے ہیں؟

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستانی افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، اور اب بھارت اپنی ناکامی کا بدلہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر لے رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا