سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گرنے سے ان کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا جب وہ اپنے گھر کے واش روم میں گر گئے۔
ذرائع کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے سر پر بھی زخم آئے ہیں اور وہ اس وقت آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔






