ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گرد حملے میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار شہید، 4 زخمی

0
303

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی سرچ آپریشن پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ پنیالہ فہیم ممتاز مروت سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ پنیالہ کے گاؤں وانڈہ بڈھ میں پیش آیا، جہاں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پہلے سے چھپ کر اچانک فائرنگ شروع کردی۔

شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل عرفان خان، کانسٹیبل غلام سبحانی اور کانسٹیبل وجاہت علی بھی شامل ہیں۔ اس حملے میں ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان سمیت مزید چار اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا