محسن نقوی کی سری لنکن وزیر کھیل سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
271

وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سنیل کمارا گیمیج سے ملاقات کی، جس میں کھیلوں بالخصوص کرکٹ کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے موقع پر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز، چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

دونوں ممالک نے سری لنکن وزارتِ اسپورٹس کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں گرمجوشی آ رہی ہے اور کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے ذریعے باہمی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے سری لنکا میں ملنے والی محبت اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بہترین انتظامات کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا