کوئٹہ بارش نشیبی علاقے زیر آب

0
429

کوئٹہ: کوئٹہ بارش نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج رات تک اور آئندہ 12 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ کے علاوہ پشین، چمن، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہرنائی، مستونگ اور نوشکی سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش قلات میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں 29 ملی میٹر، خضدار میں 7، پسنی میں 6، نوکنڈی اور تربت میں 5، اورماڑہ میں 4 جبکہ ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

شدید بارش اور تیز آندھی کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے جبکہ متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مزید بارش کا امکان برقرار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا