پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کرانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان

0
350

لاہور: پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کرانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

لیسکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین کو بہتر اور تیز تر سہولت فراہم کرنے اور نظام میں بہتری لانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین اب بجلی کے بل بینکوں، موبائل بینکنگ ایپس، اے ٹی ایمز اور دیگر متبادل ذرائع سے جمع کرا سکیں گے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ادائیگی کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانا ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا