خیبرپختونخوا میں عوام کے لیے اعلان کردہ رمضان پیکج تاحال شروع نہ ہو سکا

0
410

پشاور: خیبرپختونخوا میں عوام کے لیے اعلان کردہ رمضان پیکج تاحال شروع نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل طریقۂ کار وضع نہ ہونے کے باعث رمضان پیکج کی تقسیم کا اختیار عوامی نمائندوں کو دے دیا گیا ہے۔ عوامی نمائندے مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کرکے محکمہ سماجی بہبود کے حوالے کریں گے، جس کے بعد تصدیق کے عمل کے بعد رقم تقسیم کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ مستحق افراد کے انتخاب کی ذمہ داری بھی عوامی نمائندوں کو سونپی گئی ہے۔ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کے باعث رمضان پیکج کی تقسیم میں مزید چند روز لگ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ صوبائی حکومت نے تقریباً 13 ارب روپے مستحق افراد میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک لاکھ 16 ہزار 394 افراد کو فی کس 12 ہزار 500 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے یتیموں، بیوہ خواتین اور معذور افراد کو پیکج کا اہل قرار دیا گیا ہے، جبکہ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد اس پیکج میں شامل نہیں ہیں۔ پشاور میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 8 ہزار 500 افراد کو رمضان پیکج دیا جائے گا، سوات میں 67 ہزار 500، مردان میں 60 ہزار 486 اور چارسدہ میں 40 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو مستحق افراد کی نشاندہی کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ چند روز میں رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل شروع ہو جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا