سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

0
450

خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 216 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے سوات کے علاوہ شانگلہ، دیر اور دیگر قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا