سیکیورٹی خدشات، چار خلیجی ممالک میں میٹرک امتحانات ملتوی

0
382

فیڈرل بورڈ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران سمیت چار خلیجی ممالک میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں قائم امتحانی مراکز پر فی الحال امتحانات نہیں ہوں گے، جبکہ بیرونِ ملک دیگر تمام مراکز میں امتحانات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

فیڈرل بورڈ کا کہنا ہے کہ متاثرہ ممالک کے لیے رول نمبر سلپس کا اجرا بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ متاثرہ طلبہ کو پاکستان یا کسی قریبی ملک میں امتحان دینے کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بیرونِ ملک کسی امتحانی مرکز پر لاجسٹک مسائل پیش آئے تو متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کا 15 دن بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

بورڈ کے مطابق حالات معمول پر آنے کی صورت میں باقی تمام پرچے پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی لیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا