بنوں(طلوع نیوز)خیبر پحتونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میرا خیل کی حدود میں شہری کے گھر پر دستی بموں سے حملہ،بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 11 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ ضیاء الرحمان نامی شخص کے گھر پر نامعلوم افراد نے دو دستی بم پھینکے۔ایک دستی بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیسزخمی ہونے والوں میں 2 خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں. پولیس زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔متاثرہ خاندان کا کسی کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں۔ اہل علاقہپولیس نے جائے وقوعہ پر تمام تر شواہد اکھٹا کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔






