اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج، مختلف شہروں میں مظاہرے

0
491

ایران اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف دنیا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرین نے جمع ہو کر کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور فلسطین، لبنان اور ایران سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ڈچ پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے دوران غزہ اور لبنان کے حق میں آواز بلند کی گئی، جہاں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا۔

امریکا کے شہر نیویارک میں بھی بڑی تعداد میں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطین، لبنان اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جبکہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں علامتی احتجاج کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف منظور کیے گئے سخت قانون کی مذمت کی گئی۔

مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرانے اور فوری جنگ بندی کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا