ایرانی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، خطے میں امن پر زور

0
1297

اسلام آباد: ایرانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے بطور ثالث اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایران کی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی، جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں جاری مذاکرات میں ایرانی وفد کی شرکت کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خلوص نیت کے ساتھ خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور بامقصد نتائج کے حصول کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان علاقائی و عالمی امن و استحکام کے مفاد میں مثبت پیش رفت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا