لوگوں کو اب پیار کرنا نہیں آتا” طوبیٰ انور

0
479

کراچی: پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے موجودہ دور میں محبت کے بدلتے رجحانات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل لوگوں کو سچی محبت کرنا نہیں آتا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اب محبت کا تصور بدل چکا ہے اور لوگ توجہ اور وقتی خیال رکھنے کو ہی محبت سمجھنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں رشتوں میں جو خلوص، قربت اور رومانس ہوا کرتا تھا، وہ اب کم ہوتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ہمارے والدین کے دور کی محبت زیادہ مضبوط اور حقیقت پر مبنی تھی۔

طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ مختلف مصروفیات، مسائل اور بے شمار آپشنز کی وجہ سے رشتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، جس کی وجہ سے محبت کا اصل حسن متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلموں جیسی محبت، خاص طور پر شاہ رخ خان کے انداز والی رومانوی کہانیاں اب حقیقی زندگی میں نظر نہیں آتیں۔

اداکارہ نے دعا کی کہ جن لوگوں کی زندگی میں سچی محبت موجود ہے وہ خوش رہیں، کیونکہ آج کے دور میں ایسی محبت بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا