حمزہ علی عباسی کا چونکا دینے والا انکشاف، بیان پر گستاخی کے الزامات کا سامنا

0
500

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے ایک حساس تجربے سے پردہ اٹھا دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ڈرامہ پیارے افضل سے شہرت حاصل کرنے والے حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا کہ ایک بیان کے بعد انہیں گستاخی کے الزامات اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے طویل اسلامی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب ان سے آخرت، اللہ اور ایمان سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام چیزوں پر یقین رکھتے ہیں، تاہم چونکہ انہوں نے اللہ کو دیکھا نہیں، اس لیے وہ سو فیصد یقین کا دعویٰ نہیں کرسکتے۔

اداکار کے مطابق ان کا یہی جملہ تنازع کا سبب بنا اور اس کے بعد انہیں متعدد وارننگ کالز موصول ہوئیں، جبکہ بعض افراد نے انہیں دائرہ اسلام سے خارج قرار دینے تک کی بات کی۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے انہیں معافی مانگنے، دوبارہ کلمہ پڑھنے اور یہاں تک کہ نکاح کی تجدید کا مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ان کے لیے ایک مشکل مرحلہ تھی، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا اور ان کا ایمان اپنی جگہ برقرار ہے۔

اداکار کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین ان کی صاف گوئی کو سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ اس معاملے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا