پی ایس ایل 11 کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

0
358

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے تینوں پلے آف میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے پلے آف میچز کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

محسن نقوی کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ شائقین اسٹیڈیم آنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک کے مسائل سے بچا جا سکے اور سکیورٹی انتظامات مؤثر بنائے جا سکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے لیے بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں شرکت کی اجازت دی جا چکی تھی، جس کے بعد اب پلے آف مرحلے میں بھی شائقین کو میچز براہ راست دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا